3 شوال المکرم, 1446 ہجری
سکھر ڈویژن، سندھ کے ڈسٹرکٹ خیرپور میں 9 فروری
2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام تحصیل کی ذمہ دارا اسلامی بہنوں اور تمام شعبہ جات کی
ذمہ داران و و یوسی سطح تک کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا اور انہیں نئے مقامات پر اجتماعات شروع کروانے
کے اہداف دیئے۔
اسی دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو رمضان ڈونیشن کس انداز میں کرنا ہے؟ اس حوالے سے مدنی پھول دیئے
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔