
عمان سے آئی ہوئی ایک اسلامی بہن کے اہل خانہ کے
ایصالِ ثواب کے لئے 2 دسمبر 2024ء کو محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و
جوار کی اسلامی بہنوں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکت کی۔
محفلِ نعت میں تلاوت و نعت اور بیان کے بعد
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے فاتحہ خوانی کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے مرحوم کے لئے دعا
کروائی۔آخر میں وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

کراچی کے علاقے لیاری ٹاؤن 1 میں دعوتِ اسلامی
کے تحت 29 نومبر 2024ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی تمام ذمہ داران اور دیگر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی بھی آمد ہوئی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و
نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کرنے، نیکی کے کاموں
میں حصہ لینے، دینی کام بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر اُن کی تربیت کی۔آخر میں
صاحبزدایِ عطار نے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی
کی۔

پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کی تربیت و رہنمائی کے لئے 4 دسمبر 2024ء کو آن لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کرتےہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے بارے میں
اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا جائزہ لیا نیز سالانہ ڈونیشن کے طریقۂ کار پر بھی
مشاورت کی۔
عزیز بھٹی ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی اسلامی بہنوں کا
آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 6 دسمبر 2024ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے والی لاہور سٹی کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عزیز بھٹی ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی
اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ابتداءً ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اسلامی بہنوں کو
ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی بتایا۔
شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 6 دسمبر 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز ذمہ داران اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی قاعدہ مہم کے حوالے سے
کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے کام کو مزید بہتر انداز سے کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2024ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
اقبال ٹاؤن، لاہور سٹی کی اسلامی
بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ابتداءً ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اسلامی بہنوں کو
ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی پیش کیا۔

4 دسمبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ سندھ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مختلف دینی کاموں کے حوالے سے آن لائن مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ سندھ سطح کی
فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داراور صوبہ سندھ کی نگران اسلامی بہنوں نے
بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں
دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
1 دسمبر 2024ء کو صوبۂ پنجاب کے شہر
ملتان میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں فیضانِ
صحابیات ملتان کے اسٹاف کی ذمہ دار اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نےابتداءً دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز فیضانِ صحابیات کو آباد کرنے اور اس کو
خود کفیل بنانے کے لئے مدنی پھول بیان کئے جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔

پاکستان کے شہر ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تحت 1
دسمبر 2024ء کو ملتان کی ڈویژن نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ
داران، ڈسٹرکٹ و میٹروپولیٹن نگران اور تحصیل و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
۔
ابتداءً صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئےتقرری اور سالانہ اہداف کا جائزہ لیا جس کے
بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تقرری کے بارے میں
اہم مدنی پھول بیان کئے نیز دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کی جانب سے کئے
جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
آخر میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ٹیلی تھون کی نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے اور اُن سے ملاقات بھی کی۔
کراچی میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار اجتماع،
صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے اختتامی دعا
کروائی

13 نومبر 2024ء کو کراچی میں دعوتِ اسلامی کے
تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و
جوار کی کثیر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ
شریف سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”راہِ خدا میں
خرچ کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیاجبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔
علاوہ ازیں تمام اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی ۔بعدِ اجتماع صاحبزادیِ عطار
سلمہا الغفار نے دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ لیاقت آباد میں ایک ذمہ
دار اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر
جاکر ملاقات کی۔
پی آئی بی کالونی، کراچی سے ایک شخصیت اسلامی
بہن کے عمرے پر جانے کی خوشی میں 9 نومبر 2024ء کو محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے
ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے عشقِ مدینہ و آدابِ مدینہ
کے متعلق بیان کیا اور اجتماعی دعا
کروائی۔
اختتام پر محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں
کے لئے کراچی میں ہونے والے اورسیز اجتماع
کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ اجتماع کے مقام کا دورہ کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے اورسیز اجتماع کے لئے ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور جن چیزوں کی ضرورت
ہے اس کے حوالے سے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
اس موقع
پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ شعبہ فیضانِ صحابیات کی ذمہ داران،
دارالمدینہ کی ذمہ دار اور جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں موجود تھیں۔