پاکستان کے شہر رحیم یار خان میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 16 اپریل 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن  سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ سطح نیز رحیم یارخان تحصیل سے اسلامی بہنوں اور نگرانِ ڈویژن مشاورت بہاولپور نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد ”پردے“ کے موضوع پر بیان کیا گیا جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں سے متعلق اسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائے۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے اہداف پر کلام کیا جبکہ مختلف شعبہ جات کی ذمہ داران اور نگران اسلامی بہنوں کی جانب سے دینی کاموں کے سلسلے میں کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےذمہ دار اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔میٹنگ کے اختتام پر دعا کا سلسلہ ہو ا اور وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔