عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اپریل 2025ء کو شعبہ حج و عمرہ للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور شعبےکی اراکین سمیت کم و بیش 12 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ۔

شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے حاجی کیمپ کے متعلق کلام کیا اور اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی جبکہ آن لائن سیشنز کے علاوہ دیگر اہم نکات پر بھی مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو وقت دےکر حج و عمرہ کا طریقہ بہترین انداز میں سمجھایا جائے تاکہ وہ اپنی عبادات کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے میں کامیاب ہو جائیں اور یہی مقصد شعبہ حج و عمرہ کے قیام کا ہے۔