دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اپریل 2025ء کو دینی کاموں میں حصہ لینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے کراچی میں قائم عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے قریب مقام پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں احسن انداز میں دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی جبکہ حلقے میں میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔