دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اکتوبر 2024ء کو  شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ ، قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز اور مدرسۃ المدینہ بالغات کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کس انداز میں جمع کیا جائے اس طریقۂ کار پر گفتگو کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

دورانِ گفتگو نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف ہماری منزل نہیں بلکہ ہماری منزل تو صرف اللہ پاک کی رضا ہے ۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ”ٹیلی تھون مہم“ میں بھرپور شرکت کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 15 اکتوبر 2024ء کو شعبہ فیضانِ صحابیات کی ذمہ داران کا آن  لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنیں ، شعبہ فیضان صحابیات کی ملک ، صوبہ اور ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

رولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹر نیٹ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آنے والے سالوں میں فیضان صحابیات کی پلاننگ پر کلام کیا اور شعبے کے مختلف سطحوں پر تقرر ی کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔


کوئٹہ ڈویژن کی تنظیمی ذمہ دار  اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالواپ لینے کے لئے عالمی سطح کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2024ء کو ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ کوئٹہ میٹروپولیٹن ، نگرانِ ٹاؤن اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”ٹیلی تھون کے مدنی پھولوں “ پر اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی اور دینی کاموں کو کیسے بڑھانا ہے ؟دینی کاموں میں استقامت کیسے ملے گی ؟ نیز ٹیلی تھون 2024ء میں ڈونیشن جمع کرنے کا طریقۂ کار کیا ہو؟ اس پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف ہماری منزل نہیں بلکہ ہماری منزل تو صرف اللہ پاک کی رضا ہے۔ اس موقع پر شرکا اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


نصیر آباد  ڈویژن کی تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئےعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2024ء کو آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نصیر آباد ڈویژن کی تنظیمی ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ گرلز کی معلمات و طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اچھے اخلاق اپنانے کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور دینی کاموں کو کیسے بڑھانا ہے ؟دینی کاموں میں استقامت کیسے ملے گی ؟ نیز ٹیلی تھون 2024ء میں عطیات جمع کرنے کا طریقہ ٔکار کیا ہو؟ اس پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ ہماری منزل ہدف نہیں بلکہ ہماری منزل تو اللہ پاک کی رضا ہے۔بعدازاں شرکا اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ٹیلی تھون مہم میں بھرپور شرکت کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


12 اکتوبر 2024ء  کو شعبہ شارٹ کورسز للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت جاری آن لائن 8 دینی کام کورس میں طالبات کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے بیان کیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعاؤں سے بھی نوازا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2024ء کو صوبہ KPK کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ KPK ، صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈویژن و میٹروپولیٹن نگران اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے حوالے سے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو ڈونر سے رابطہ کرنے کا فالو اپ لیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو ٹیلی تھون ایونٹ (2024ء) مضبوط بنانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 11 اکتوبر 2024ء کو  صوبہ کشمیر کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ ٔکشمیر، ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی رہنمائی کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کے متعلق دینی کاموں کا جائزہ لیا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ٹیلی تھون ایونٹ (2024ء) مضبوط بنانے کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں ترغیب بھی دلائی جس پر نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 اکتوبر  2024ء کو صوبہ سندھ کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ سندھ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی ۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے حوالے سے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون ایونٹ (2024ء) بھرپور انداز سے مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


11 اکتوبر 2024ء کو    دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کراچی سٹی اور ڈویژن وڈسٹرکٹ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس دوران رولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے متعلق دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون ایونٹ (2024ء) مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی جس پر تمام نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


12 اکتوبر 2024ء کو گلشنِ اقبال لیموں گوٹھ میں ایک مدرسہ اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کی گئی اور نعت خواں اسلامی بہنوں نے حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا سنتوں بھرا بیان ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دورانِ بیان غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کی والدہ کی مثالی تربیت کے متعلق اسلامی بہنوں کو بتایا نیز حاضرین کو اسی کے مطابق اپنے بچے اور بچیوں کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


P.I.B کالونی کراچی میں موجود فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2024ء کو اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ٹاؤن سطح کی ذمہ داران اور شعبہ فیضانِ صحابیات کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن اور عالمی سطح کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کی مختلف امو رپر تربیت و رہنمائی کی۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئےاُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر 2024ء کو ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ حج و عمرہ للبنات  کی عالمی سطح کی ذمہ دار، نگرانِ سب کانٹیننٹ، شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنیں، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مدنی پھول برائے حاجی کیمپ اور ایئرپورٹ میں دینی کام کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مشاورت کی جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اُن کی تربیت و رہنمائی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حاجی کیمپ کے لئے ٹرینر تیار کرنے اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں اس کام کو مضبوط کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ دار و نگران اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔