22 شعبان المعظم, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کے گھروں میں محافلِ نعت منعقد
کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جنوری 2025ء کو کراچی
کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں ایک اسلامی
بہن کی شادی خانہ آبادی کے سلسلے میں نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی
شرکت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی ہوئی۔
اس موقع پر تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف
پڑھی گئی جس کے بعد انٹرنیشنل افیئرز
ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے قراٰن و
حدیث کی روشنی میں نکاح کے متعلق بیان کیا۔