21 شعبان المعظم, 1446 ہجری
اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں
دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18
جنوری 2025ء کو شعبہ فیضانِ صحابیات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے شعبے کے متعلق مختلف نکات پر صوبائی نگران اسلامی بہنوں سے کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭فیضانِ
صحابیات کے لئے کہاں کہاں پلاٹ لے لئے گئے ہیں؟٭کن مقامات پر فیضانِ صحابیات کی
بلڈنگ تیار ہو گی؟٭کون کون سے فیضانِ صحابیات تکمیل کے مراحل میں ہیں؟۔