5 فروری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت جھنگ  ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، اٹھارہ ہزاری، جھنگ اور شورکوٹ سمیت اطراف کے علاقوں سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے”ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“ کے موضوع پر بیان کرتےہوئے مدنی مذاکرے کی اہمیت اور اس کے ذریعے حاصل ہونے والے علم دین کے منفرد انداز کو بیان کیا جبکہ ذمہ داران کو مدنی چینل پر ہونے والا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے / سننے کی ترغیب بھی دلائی۔

علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبان المعظم کے اہم دینی کاموں سے متعلق گفتگو کی اور رمضان ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار و نگران اسلامی بہنوں کی جانب سے دینی کاموں کے سلسلے میں ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف بتائے۔

شرکائے مدنی مشورہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی اور اختتام پر دعا کا سلسلہ ہو ا نیز اسلامی بہنوں نے نگران پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔