غریب آباد، نواب شاہ میں موجود بےنظیر سینٹر کے قریب مدرسۃالمدینہ گرلز میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 7 فروری 2025ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں بھی شریک ہوئیں۔

حلقے کے آغاز میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی محبت اور آخرت کی تیاری“ کے موضو ع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو اپنے دلوں میں اللہ و رسولعزوجلّ و صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کرنے اور اپنی آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کرنے، فیضانِ نماز کورس کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ صوبۂ سندھ اسلامی بہن نے دعا کروائی۔