2 ستمبر 1981 میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی معرضِ وجود میں آئی تو اس وقت صرف اسلامی بھائی ہی اس تحریک سے وابستہ تھے اور امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ مل کر اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے مقدس جذبے کے تحت نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتے تھے،پھر جوں جوں اس تحریک کی مقبولیت بڑھی تو پردہ نشین خواتین بھی اس کے اندازِ تبلیغ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور اشاعتِ دین کی خاطر اس پیاری تحریک کا حصہ بن کر اس کے پیغام کو طبقہ خواتین میں اصلاحی انداز میں عام کرنے میں کوشاں ہو گئیں۔خواتین میں اس دینی تحریک کی روز بروز بڑھتی مقبولیت کے پیشِ نظر ان میں دینی کاموں کو مزید منظم انداز میں فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا یوں کہ دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے کئی شعبہ جات قائم کئے گئے،ان شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بہنیں گھریلو مصروفیات کے باوجود شرعی احتیاطوں کے ساتھ سنتوں کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہیں۔اسلامی بہنوں کے مختلف شعبہ جات کی طرف سے شعبہ ماہنامہ خواتین کو بھیجی گئی 2023 اور 2024 کی رپورٹ کا اگر سرسری جائزہ لیا جائے تو ہمیں پتا چلے گا کہ اسلامی بہنیں کس قدر اخلاص،استقامت،محنت و لگن اور شوق و ذوق کے ساتھ سنتوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔بطور ترغیب اس رپورٹ کا مختصر جائزہ پیشِ خدمت ہے:

شعبہ جات

کام

کارکردگی2023

کارکردگی 2024

اضافہ2024

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات

تعداد اجتماعات

15514

16880

1366

مدنی کورسز

کورسز

24022

49777

25755

قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس

کورسز

3337

3554

217

مدرسۃ المدینہ بالغات

مدرسۃ المدینہ بالغات درجے

13931

17696

3765

گلی گلی مدرستہ المدینہ

مدارس المدینہ درجے

6961

10045

3084

شعبہ حج و عمرہ

سیشنز

94

1215

1121

شعبہ فیضانِ صحابیات

مدنی مراکز اسلامی بہنیں

160

275

115

نیو سوسائٹیز

نیو سوسائٹیز

157

243

86

رہائشی کورسز(سابقہ نام رہائشی فیضانِ صحابیات)

رہائشی کورسز

179

242

63

فنانس ڈیپارٹمنٹ

ای رسید اکاؤنٹس

11389

12572

1183

فیضانِ مرشد

کل منسلک

5727

6050

323

روحانی علاج

ہفتہ وار بستوں کی تعداد

162

334

172