29 شعبان المعظم, 1446 ہجری
عالمی سطح پر تعلیمِ قراٰن عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 فروری 2025ء کو مدنی مشورے کا
اہتمام کیا گیا جس میں ملک سطح کی سٹی ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے
لئے ہونے والے ڈونیشن کے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” زکوٰۃ
کورس“ کرنے والی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور
جنہوں نے کورس نہیں کیا انہیں مکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ ”چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں“ پڑھ کر اس کا
ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔