کراچی کے علاقے PIB کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت 17 فروری 2025ء کو کراچی کے دونوں ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تحصیل، ٹاؤن اور یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ڈونیشن کے بارے میں کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی لانے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔