7 جنوری 2025ء کو  شعبہ 8 دینی کام دعوتِ اسلامی کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پہاڑ پور میں نگران و شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں صوبہ KPK کی نگران ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو 8 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دیگر اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے تیار کرنے کا ذہن دیا نیز رمضان ڈونیشن کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے اہداف دیئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے تقرری مکمل کرنے، کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور پابندی سے مدنی مشوروں میں شرکت کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر مدنی پھولوں کے مطابق جوابات دیئے اور اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔