عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 جنوری 2025ء کو سلاطینِ اربعہ کے ایصالِ ثواب کے لئے کراچی کے علاقے  کھارادر میں ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے فاتحہ خوانی کی اور بزرگانِ دین کی بارگاہ میں ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیا بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ایک اور اسلامی بہن کی دلجوئی کے لئے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔