عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جنوری 2024ء کو بنوں ، کوہاٹ ، مالاکنڈ اور مردان ڈویژنز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران ِصوبہ KPK ، بنوں ، کوہاٹ ، مالاکنڈ ، مردان ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”ہفتہ وار اجتماع “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر کلام کیا جبکہ ماہ رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ لیا ۔ 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جنوری 2024ء کو    پشاور ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران ِصوبہ KPK ، پشاور ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر کلام کیا جبکہ ماہ رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ لیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جنوری 2024ء کو    ہزارہ ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِصوبہ KPK ، ہزارہ ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر کلام کیا جبکہ ماہ رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ لیا ۔ 

لاہور مزنگ، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 دسمبر 2023ء کو شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز، شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی ذمہ داران و ناظمات کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں شریک ذمہ داران و ناظمات کی تربیت کرتے ہوئے عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ملاقات کا سلسلہ ہوا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔

لوگوں تک علمِ دین  کا فیضانِ پہنچانے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 25 دسمبر 2023ء کو لاہور مزنگ، پنجاب میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں اجتماع و مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کے اوصاف بیان کرتے ہوئے صبر و تحمل اور خوفِ خدا اپنانے نیز گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔

ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے انہیں گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا آغاز کرنےاور نئے یوسی میں دینی کام بڑھانے کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔

24 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد پنجاب میں اسلامی بہنوں کے لئے اجتماع و مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کے اوصاف بیان کرتے ہوئے صبر و تحمل اور خوفِ خدا اپنانے نیز گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا آغاز کرنےاور نئے یوسی میں دینی کام بڑھانے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی دیئے گئے۔

فیصل آباد، مدینہ ٹاؤن میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں 23 دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کی صوبہ تا سوسائٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ نیو سوسائٹیز کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا شیڈول کیا ہونا چاہیئے؟٭ نیو سوسائٹیز میں فیضان تلاوت قرآن کا کیا انداز ہو؟٭ نیو سوسائٹیز میں مزید دینی کام بڑھانے کا کیا انداز ہونا چاہیئے؟٭تقرریوں کے اہداف۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے جبکہ اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔

22 دسمبر 2023ء کو صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں واقع رنگیل پور میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ، ٹاؤن  اور یوسی سطح کی ذمہ داران بالخصوص فنانس و ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئےدینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ایک ذمہ دار اسلامی بہن کو کس طرح خوفِ خدا رکھتے ہوئے احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنا چاہیے اس کی ترغیب دلائی ۔

بعد مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اُن پر انفرادی کوشش بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 21 دسمبر 2023ء کو پاکستان کے شہر ملتان میں اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی ذمہ داران کی بھی شرکت ہوئی۔

حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں انہوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت سالانہ ڈونیشن کی پلاننگ کے متعلق گفتگو کی اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔

پنجاب کے شہر ملتان میں 21 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننےکی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے اہداف لئے۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی و بہتری کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 دسمبر 2023ء کو اسلامی بہنوں کو علمِ دین سے روشناس کرنے کے لئے بلاک 4 کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تلاوت و نعت کے بعد ”معاشرے کی اصلاح“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو شریعتِ مطہرہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدِ بیان دعا اور صلوٰۃ و سلام کا سلسلہ ہوا نیز اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔

اسلامی بہنوں  میں اسلامی شعور پیدا کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے 13 دسمبر 2023ء کو کراچی سٹی بلاک 4 میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جبکہ اجتماع میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی۔اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔