دعوتِ اسلامی کے تحت 01   اگست 2024ء کو صوبہ سندھ کے ڈویژن لاڑکانہ کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنون نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانےکا ذہن دیا اور احسن طریقے سےاُن کی حوصلہ افزائی کی نیز آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنے اہداف کو مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔