عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 01 اگست 2024ء میر پور خاص ڈویژن،  صوبہ سندھ کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی ڈویژن سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے 8 دینی کاموں کی کارکردگی پر کلام کیا جبکہ ذمہ داران کی جانب سے تقابل کارکردگی بھی پیش کیا گیا ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل سنے اور ذمہ داران کو اُن کا حل بتایا۔

اسلامی بہنوں نےاپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کی نیتیں پیش کیں ۔آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو درس و بیان کے حلقے لگانے کی ترغیب دلائی اور اہداف بھی دیئے۔