دعوتِ اسلامی کےتحت  9 ستمبر 2024ء پاکستان کے شہر سرگودھا میں سرگودھا ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن نگران، شعبہ ذمہ داران، میٹروپولیٹن نگران و شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، تحصیل اور یوسی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس کے بعد سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا۔

علاوہ ازیں دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭دینی کاموں میں مزید بہتری کے مدنی پھول٭اجتماع لوکیشن اپڈیٹ کرنا٭معلمات و مبلغات بڑھانا٭محفلِ نعت میں درپیش مسائل کا حل٭ٹیلی تھون 2024ء پر تبادلۂ خیال۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور وقت کا بہترین استعمال کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ اختتام پر ملاقات و تحائف تقسیم کرنے کاسلسلہ ہوا۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 ستمبر 2024ء کو پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں  کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کی تربیت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مدنی مشورہ لینے والی کا انداز کیسا ہونا چاہیے؟ “ اور ” دعوتِ اسلامی و تحفظِ عقائد “کے موضوعات پر کلام کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز ٹیلی تھون کے متعلق اہم امور پر ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار و نگران اسلامی بہنوں کا فالو اپ لیا اور ٹیلی تھون مہم کو مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی عالمِ دنیا میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور علمِ دین سے  لوگوں کو روشناس کروانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے تحت ملک و بیرونِ ممالک میں دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

معلومات کے مطابق اگست 2024ء میں پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 7 ہزار 950 (1,07,950)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 27 ہزار 353 (1,27,353)۔

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کےلئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:11 ہزار 538 (11,538)۔

٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 2 ہزار 39 (1,02,039)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 8 (11,008)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 86 ہزار 611 (3,86,611)۔

٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:34 ہزار 508 (34,508)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 69 ہزار 60 (7,69,060)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:96 ہزار 340 (96,340)۔

٭اسلامی بہنوں میں ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:670

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9 ہزار 556(9,556)۔


کراچی کے علاقے شرف آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت 9 ستمبر 2024ء کو محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی بھی آمد ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر بیان کیا اورحاضرین کو حسنِ اخلاق اپنانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ذکرِ خیر فرمایااور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے محفل نے امیرِ اہلِ سنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔


29 اگست 2024ء کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ سب کانٹیننٹ، اراکینِ انٹرنیشنل افیئرز اور پاکستان بالخصوص کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور نومبر 2024ء میں ہونے والے ٹیلی تھون پر مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  30 اگست 2024ء کو نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عالمی و ملکی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ابتداً نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹری کے حوالے سےاسلامی بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے بارے میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اگست 2024ء کو اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں عالمی  اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی بروقت سافٹ ویئر میں انٹر کرنے سمیت دیگر امور پر مشاورت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


9 اگست 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت  کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”یومِ دعوتِ اسلامی “ کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے ”یومِ دعوتِ اسلامی“ منانے کے طریقۂ کار پر حاضرین کی ذہن سازی کی اور انہیں احسن انداز میں یومِ دعوتِ اسلامی منانے کی ترغیب دلائی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ گفتگو ٹیلی تھون کے متعلق بھی اسلامی بہنوں سے مشاورت کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


9 اگست 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت دینی کاموں کی کارکردگی کے حوالے سے عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس موقع پر عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شیڈول چیک کروانے کی کارکردگی سے متعلق کلام کیا اور شیڈول چیک کروانے کے طریقۂ کار سمیت اس کی چند احتیاطوں سے ذمہ داران کو آگاہ کیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور ان میں ترقی لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ملکی و عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 8 اگست 2024ء کو آفس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف امور پر کلام ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران سے کام و فالو اپ لینے کے متعلق مشاورت کی نیز دینی کاموں کی کارکردگیوں کے نظام پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی لوگوں کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے، انہیں نیک اعمال کرنے کا ذہن دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس کی بدولت دنیا بھر میں دینِ اسلام  کا پیغام عام ہورہا ہے۔

جولائی 2024ء میں پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 7 ہزار 632 (1,07,632)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:94 ہزار 522 (94,522)۔

٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:10 ہزار 592 (10,592)۔

٭ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 1 ہزار 353 (1,01,353)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10 ہزار 999 (10,999)۔

٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 1 ہزار 987 (4,01,987)۔

٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27 ہزار 35 (27,035)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 67 ہزار 346 (7,67,346)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:99 ہزار 304 (99,304)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:1 ہزار 67 (1,067)۔

٭مدنی کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12 ہزار 7 (12,007)۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اگست 2024ء کو صوبہ گلگت بلتستان کی گلگت اور بلتستان  ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران سمیت جملہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ابتداءً نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو دینی کاموں کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کا حل بتایا نیز دینی کاموں کو بڑھانے اور 8 دینی کاموں کے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔