2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
لوگوں کو قراٰن و حدیث کے فرامین پر عمل کروانے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 ستمبر 2024ء کو کراچی سٹی کے علاقے شرف آباد میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا
گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔
معمول کے مطابق محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن
و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سے ہوا جس کے بعد نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو مدنی پھولوں
سے نوازا۔
محفلِ نعت کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے
دعا کروائی اور شرکا پر انفرادی کوشش کی جبکہ وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کرنے کی سعادت بھی حاصل
کی۔