29 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
11 ستمبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے
تحت پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاہور سٹی کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں لاہور سٹی کی نگران و شعبہ ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ ،
ٹاؤن اور سب ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے” احساسِ ذمہ داری و ٹائم مینجمنٹ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں سے
سابقہ مہینوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا
اور سالانہ اہداف پورا کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں سے تقرر ی کے حوالے سے اہداف لئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔اختتام
پر وہاں موجود اسلامی بہنوں میں نمایاں
کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے ۔