20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
2 اکتوبر 2024ء کو گوجرانوالہ شہر بمقام فیضانِ صحابیات میں گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب ،
نگرانِ گوجرانوالہ ڈویژن و میٹروپولیٹن،
شعبہ ذمہ داران ، نگرانِ ڈسٹرکٹ ، تحصیل و ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
میٹنگ کی ابتدا میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”
احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ءکے متعلق اہم مدنی پھول بیان کئے اور اس حوالے
سے درپیش مسائل کا حل بتایا۔
اس موقع
پر دینی کاموں میں درپیش مسائل پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی گئی اور انہیں 8 دینی کاموں کے سالانہ اہداف کو بروقت مکمل
کرنے کا ذہن دیا گیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔