دعوتِ اسلامی کےتحت 9 ستمبر 2024ء پاکستان کے شہر سرگودھا میں سرگودھا ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن نگران، شعبہ ذمہ داران، میٹروپولیٹن
نگران و شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، تحصیل اور یوسی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ
جات کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا
ذہن دیا جس کے بعد سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا۔
علاوہ ازیں دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا گیا جن
میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭دینی کاموں میں مزید بہتری کے مدنی پھول٭اجتماع
لوکیشن اپڈیٹ کرنا٭معلمات و مبلغات بڑھانا٭محفلِ نعت میں درپیش مسائل کا حل٭ٹیلی
تھون 2024ء پر تبادلۂ خیال۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کے لئے
اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور وقت کا بہترین استعمال کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا جبکہ اختتام پر ملاقات و
تحائف تقسیم کرنے کاسلسلہ ہوا۔