دعوتِ اسلامی کے تحت 10 ستمبر 2024ء کو صوبۂ پنجاب پا کستان کے شہر شیخوپورہ میں شیخوپورہ ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں شیخوپورہ ڈویژن کی نگران و شعبہ ذمہ
داران ، شیخوپورہ ، ننکانہ ،قصور کی
ڈسٹرکٹ،تحصیل اورسب تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”
دعوتِ اسلامی اور تحفظِ عقائد“ کے موضوع پر
بیان اور اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی
دعوت عام کرنے، گناہوں سے بچنے، دینی ماحول کی برکتیں حاصل کرن، رب کی رضا پر راضی
رہنے اور اپنا محاسبہ کرتے رہنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ اسلامی بہنوں سے تقرر کے حوالے سے
اہداف لئے گئے اور نگرانِ پاکستان مشاورت مجلسِ مشاورت نے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے،
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت
کرنے اور سیکھنے سکھانے کے حلقہ میں شرکت
کرکے اپنی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب
دلائی ۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور ڈویژن شیخوپورہ کی شعبہ ذمہ
داران نے دینی کاموں میں درپیش مسائل بتائے جس کے نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے احسن انداز میں اُن کا حل بتایا جبکہ اختتام پر اسلامی بہنوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔