25 ستمبر 2024ء کو کراچی سٹی کے علاقے گلشنِ اقبال میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس موقع پرنگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرتے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی جبکہ وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔