19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 ستمبر
2024ء کو پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں
کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے اُن کی تربیت کی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مدنی مشورہ لینے والی کا انداز کیسا
ہونا چاہیے؟ “ اور ” دعوتِ اسلامی و
تحفظِ عقائد “کے موضوعات پر کلام کیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے حوالے سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز ٹیلی تھون کے متعلق اہم امور پر ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار و نگران اسلامی بہنوں کا فالو
اپ لیا اور ٹیلی تھون مہم کو مضبوط بنانے کے لئے مدنی
پھولوں سے نوازا۔