2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 18 ستمبر 2024ء کو میر پور کشمیر ڈویژن کی اسلامی بہنوں
کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ کشمیر ، میر پور کشمیر ڈویژن ،
ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”دعوتِ اسلامی اور تحفّظِ عقائد “ کے موضوع پر بیان کیا اور 7ستمبر2024 کو ہونے
والے اجتماع میں کئے جانے والے انتظامات
و مسائل کے حوالے سے کلام کیا جبکہ آئندہ
اس طرح کے اہم مواقع پر اجتماعات کو مضبوط بنانے کے لئے نگران اسلامی
بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کے تحت ہر سال کی طرح اس سال 2024ء میں بھی ہونے والے ٹیلی تھون کے مدنی
پھولوں کے بارے میں مشاورت کی اور اس کے متعلق فالو ا پ لیا ۔