2 اگست 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ سندھ کی سکھر ڈویژن کاآن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق ابتداءً نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”8 دینی کام 2024ء “کے اہداف کا جائزہ لیااور اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کرتے ہوئے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو اہداف مکمل کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے بھی نوازا جس پر انہوں نے اہداف مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔