20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کراچی کے علاقے حسین آباد بلاک نمبر 2 میں دعوتِ
اسلامی کے تحت 24 جولائی 2024ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس
میں مقامی ذمہ داران اور اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور
نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”حقوق العباد“ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی اور اختتامی دعا کروائی۔
بعدِ اجتماع وہاں موجود اسلامی بہنوں نے نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں
کیں۔