14 رجب المرجب, 1446 ہجری
نیکی کی دعوت عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 30 اگست 2024ء کو نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عالمی و ملکی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ابتداً نگرانِ پاکستان مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے ڈیپارٹمنٹ کی
ماہانہ کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹری کے حوالے سےاسلامی بہنوں کی مختلف امور پر
رہنمائی کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8
دینی کاموں کے بارے میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔