کراچی کے علاقے شرف آباد میں دعوتِ اسلامی کے
تحت 9 ستمبر 2024ء کو محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی بھی آمد ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر بیان
کیا اورحاضرین کو حسنِ اخلاق اپنانے کا
ذہن دیا۔
اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے
ہوئے نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ذکرِ خیر فرمایااور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے محفل نے امیرِ
اہلِ سنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔