14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اگست 2024ء کو صوبہ گلگت
بلتستان کی گلگت اور بلتستان ڈویژن کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران سمیت جملہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ذمہ داران کو دینی کاموں کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کا
حل بتایا نیز دینی کاموں کو بڑھانے اور 8 دینی کاموں کے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے
اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔