21 رجب المرجب, 1446 ہجری
Tuesday, January 21, 2025
اسلام آباد سٹی میں صوبہ کشمیر مشاورت کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
Mon, 26 Aug , 2024
148 days ago
لوگوں کو نیک اعمال کا جذبہ دلانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اگست 2024ء کو اسلام آباد سٹی میں صوبہ کشمیر مشاورت کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ کشمیر نگران ، کشمیر ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور صوبہ کشمیر مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت ۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کا
حل بتایا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ”8 دینی کاموں 2024ء“ کے
اہداف کا جائزہ لیا اور اہداف مکمل کرنے
کے لئے مدنی پھول پیش کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔