صوبہ سندھ کی بنبھور ڈویژن میں  دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 3 اگست 2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”8 دینی کام 2024ء“ کے اہداف کا فالو اپ لیا مختلف امور پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اپنی گفتگو کے دوران اسلامی بہنوں کو جلد از جلد اپنے اہداف مکمل کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازاجس پر انہوں نے اہداف مکمل کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں ۔