30 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
9 اگست 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اراکینِ
عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”یومِ دعوتِ اسلامی “ کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے ”یومِ
دعوتِ اسلامی“ منانے کے طریقۂ کار پر حاضرین کی ذہن سازی کی اور انہیں احسن
انداز میں یومِ دعوتِ اسلامی منانے کی ترغیب دلائی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ
گفتگو ٹیلی تھون کے متعلق بھی اسلامی بہنوں سے مشاورت کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی
رائے پیش کی۔