دعوتِ اسلامی  جہاں مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کر رہی ہے وہیں غیر مسلموں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز اسٹچفورڈ برمنگھم UK میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوشش سے ایک غیر مسلم نے اپنے سابقہ مذہب سے تائب (توبہ)ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا نیا نام محمد عثمان رکھا اور انہیں دینِ اسلامی کے بارے میں ابتدائی چند اہم باتیں بتائیں۔اس موقع پر نگرانِ ویلز UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اراکین ان دنوں نگرانِ شوریٰ  مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ کے سفر پر ہیں۔

اس دوران فیضانِ مدینہ فورڈسبرگ جوہانسبرگ حاضری کے موقع پر اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

حاجی محمد اطہر عطاری کا کہنا تھا کہ امیرِ اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ نے جدول دیا ہے کہ زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ 12 ماہ اور ایک سال میں ایک ماہ جبکہ ہر ماہ کم از کم تین دن کے لئے مدنی قافلے میں سفر کو اپنا معمول بنائیں اور دنیا بھر میں سنتوں کو عام کریں۔( رپورٹ : محمود عطاری)

ساؤتھ افریقہ  کے سٹی پریٹوریا کے علاقے لوڈیم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات و بزنس کمیونٹی سے وابستہ اسلامی بھائیوں سمیت عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ شوری مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کونیکیاں کرنے اور فکر ِآخرت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے علم دین سیکھنےکاذہن دیا اور اس کے لئے فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ دوسری جانب لوڈیم پریٹوریا سے نگرانِ شوریٰ کااسلامی بھائیوں کے ہمراہ دوسرے افریقی ملک بوٹسوانا کی جانب روانگی کا سلسلہ ہوا، اس موقع پر نگرانِ شوری مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جدول سے متعلق آگاہ کیا۔( رپورٹ : محمود عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ فورڈسبرگ میں قائم  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مفتی عبدالنبی حمیدی ،اراکینِ شوری مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری سمیت ساؤتھ افریقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں اور دیگر عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شوری ٰمولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے حوالےسے رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ساؤتھ افریقہ میں دینی کام بڑھانے اور مزید بہتری لانے کے لئے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی۔

دوسری جانب جوہانسبرگ میں ہی بزنس کمیونٹی سے وابستہ شخصیت کے گھر نگرانِ شوریٰ و دیگر اسلامی بھائیوں کی تشریف آوری ہوئی۔اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:ایسے ہزاروں عاشقا نِ رسول ہیں جن کا جذبہ ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے کاروبار یا دیگر کام کے دوران دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ہاتھ بٹانے کا موقع ملے ۔

نگرانِ شوریٰ نے ان تمام عاشقا نِ رسول کو پیغام دیا جو دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ساتھ دینا چاہتے ہوں تو وہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود والنٹرین آئی کان کا وزٹ کریں اور وہاں اپنے شعبے سے متعلق تحریر کردیں تو ان شاء الکریم آپ کو آپ کے پروفیشنل کے مطابق دینی کاموں میں ساتھ دینے کا موقع مل جائے گا۔( رپورٹ : محمود عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے علاقے فورڈسبرگ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کا دو دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا، جس میں ڈربن، پیٹرزمیزبرگ،کیپ ٹاؤن، پولوکوانے، کوکسٹڈ، ویلکوم وفری اسٹیٹ کے مختلف شہروں، جوہانسبرگ وپریٹوریاکے مختلف علاقوں سمیت ساؤتھ افریقہ کے مختلف مقامات اور لیسوتھو افریقہ سے مبلغینِ دعوتِ اسلامی و شعبہ جات کے ذمہ داران و عاشقان رسول اور جامعةالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی شرکت ہوئی، جبکہ اس موقع پر اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری،حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور مفتی عبدالنبی حمیدی موجود تھے۔

دورانِ اجتماع نگرانِ شوری مولاناحاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو اچھے اخلاق اپنانے ، نمازپنج گانہ کی پابندی ، تلاوتِ قرآن پِاک کرنے سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔( رپورٹ : محمود عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نیکی کی دعوت عام کرنے اور سنتوں کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ پہنچے، جوہانسبرگ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور دیگر  اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا ۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نےجمعہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک کے سفر کے حوالےسے گفتگو فرمائی۔

دوسری جانب جوہانسبرگ کے علاقے روبرٹ شم میں قائم فیضانِ عطار مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نگرانِ شوری ٰ نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں کے ہمراہ صلوة وسلام پڑھا پھرعاشقان رسول نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ فیضانِ عطار مسجد کا وزٹ بھی کیا جس کے بعد جوہانسبرگ میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات ونیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ علاوہ ازیں جوہانسبرگ میں ہی بچوں نے نگرانِ شوری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمود عطاری)

پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ترکی کے شہر استنبول میں نگران وسطی ایشیائی اور افریقی عرب شہاب الدین عطاری نے ترکی کے ذمہ دار حامد عطاری کے ہمراہ شیخ محمود آفندی رحمۃ اللہ علیہ کی رہائش گاہ کے ساتھ منسلک مدرسہ میں ان کے ایصال ِثواب کے سلسلے میں ہونے والی محفل میں دیگر ذمہ داران کے ساتھ شرکت کی ۔

جہاں مقامی عالم دین شیخ کُبلی احمد نے بیان کیا اور مرحوم شیخ محمود آفندی صاحب سمیت تمام اُمّت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔

بعدازاں ذمہ داران نے عالم صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بتایا اس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کولمبو میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کولمبو مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی 12 دینی کاموں کو کرنے کے متعلق تربیت کی اور انھیں کولمبو میں دینی کام بڑھانے کے بارے میں تربیتی نکات فراہم کئے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی  محمدامین عطاری نے کولمبوسری لنکا سفر کے موقع پر وہاں کے ذمہ داران نے مختلف مقامات پر سیکھنے سکھانے کے حلقے ارینچ کئے ۔

جہاں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں شرکا کو خوب خوب دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


18،17،16  جون 2023ء بروز جمعہ ، ہفتہ ، اتوار فیضانِ مدینہ بریڈ فورڈ (یوکے) میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہواجس میں یوکے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

معلم تصور حسین عطاری (شعبہ روحانی علاج یوکے) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آن لائن مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔ علاوہ ازیں دم کرنے اور کاٹ کرنے والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایانیز اس کی احتیاطیں بھی بتائی ۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیوپورٹ ویلز UK میں دعوتِ اسلامی کے نئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی تعمیرات کے سلسلے میں پچھلے دنوں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی انتظامیہ اور تعمیراتی ٹیم کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس موقع پر ویلز یوکے کے نگران سیّد فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملائیشیا کے شہر ملاکہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰن اور نعتِ شریف پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے نیز دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)