مغربی ملک ملائیشیا نیلائی تیگا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ حلقہ ملائیشیا کے دورے پر موجود دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا۔

بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ان دنوں دعوتِ اسلامی  کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں ملائیشیا کے دورے پر ہیں جہاں رکن شوریٰ نے ملائیشیا کے علاقے کوالالمپور میں استاد عبد القادر قادری صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے عبد القادر قادری صاحب کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی امور کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی ترقی و سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوت ِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان رمضان دہی والا میں   کولمبو ایریا نگرانوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کےمتعلق رہنمائی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کولمبو سری لنکا میں الیاس ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکن شوریٰ نے انھیں دنیا بھر میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی ،فلاحی اور سماجی خدمات کے بارے میں معلومات دیں اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت بھی دی جس پر الیاس ایڈووکیٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کے  عقائد و ایمان کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے انڈونیشیا میں وہاں کے ملکی سطح کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملکی نگران شریک ہوئے۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو آئندہ دنوں میں شعبے کی جانب سے منعقد ہونے والے تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر کو اس کی دعوت دیگر ساتھ لانے کے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتما م پچھلے دنوں سری لنکا کولمبو کی فیضانِ رمضان مسجد میں حج تربیتی اجتماع کاا نعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کو حج و عمرہ کے فرائض اور واجبات سمجھائےنیز مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ زاھما اللہ شرفا و تعظیماًمیں حاضری کے آداب بتائے۔ ساتھ ہی مقامی مبلغ دعوت اسلامی نے عازمین سفر حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ بھی بتایا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت انٹرنیشنل مبلغ کورس کے شرکا میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کولمبو سری لنکا سےبذریعہ ویڈیو لنک بیان کیا جس میں شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انھیں 12 دینی کاموں کو کرنے کا انداز سمجھایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام برمنگھم یوکے کے فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یوکے ریجن اور ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے برطانیہ میں دعوتِ اسلامی کی موجودہ پیش رفت اور قومی سطح پر دعوتِ اسلامی کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لئے درکار اگلے اقدامات پر ذمہ داران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسلامی بھائیو ں کو اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ان  دنوں ا راکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی جنید عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں کولمبو سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں دورانِ سفر قبرستان میں ا راکین شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ہمشیرہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی مغفرت و ترقی درجات کے لئے دعائے خیر کروائی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینِ متین کا پیغام عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے کولمبو سری لنکا کی فیضانِ رمضان مسجد میں 3 دن کا فرض علوم کورس منعقد کیا گیا جس میں مقامی افراد نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نماز کی شرائط اور اس کے فرائض سکھائے۔ ساتھ ہی ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے متعلق رہنمائی کی اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی 22 تا 25 مئی 2023ء اور رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری 13 تا 28 مئی 2023ء سری لنکا (Sri Lanka) کے دورے پر تھیں۔

٭دورانِ دورہ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمدعمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سری لنکا (Sri Lanka) کولمبو (Colombo)میں مقامی ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اور ان سے عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کیں۔ ٭نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ نے پٹٹا مارکیٹ کولمبو(Colombo) سری لنکا (Sri Lanka)میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔ ٭اسی طرح نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکن شوریٰ نے کولمبو (Colombo) سری لنکا (Sri Lanka) میں مفتی مصطفٰے رضا مصباحی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کا موں کا تعارف پیش کیا۔ ٭مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور حاجی محمد امین عطاری نے کولمبو (Colombo) سری لنکا میں قائم فیضانِ رمضان مسجد کا وزٹ کیا، مقامی ذمہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ لیا۔ نگران شوریٰ نے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے حوالے سے ان کی رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ آخر میں مناجات اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ ٭اسی مسجد میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے تین دن کا ”فرض علوم کورس“کروایا جس میں شرکا کو نماز، روزہ، وضو، غسل اور دیگر مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ (Content: محمد حسین عطاری)


دنیا بھر میں دین اسلام کی تعلیمات عام کرنے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 25 مئی 2023ء کو فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’نیک اعمال کے دنیوی فائدے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو عبادات کرنے کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)