دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں ایک نئے رکن شوری کا اضافہ

یوکے نگران حاجی خالد عطاری نئے رکن شوریٰ مقرر

تفصیلات کے مطابق 02 جنوری کو یوکے مشاورت کے مدنی مشورے کے دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اعلان کیا کہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں ایک نئے رکن کا اضافہ ہورہا ہے۔ ان کا نام ہے” حاجی خالد عطاری “ (نگران U.K)

اس وقت حاجی خالد عطاری U.K کے نگران کی حیثیت سے دینی کاموں میں مصروفِ عمل ہیں۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اس وقت دینی کاموں کے سلسلےمیں یوکے کے دورے پر ہیں جبکہ رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے بھی ان کویوکے میں جوائن کرلیا ہے ۔

حاجی خالد عطاری کے اضافے کے بعد نگران شوریٰ سمیت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

نگران شوریٰ :

مولانا حاجی محمد عمران عطاری

اراکین شوریٰ:

حاجی شاہد عطاری ،حاجی عبدالحبیب عطاری ،حاجی امین عطاری ،حاجی یعفور رضا عطاری ،حاجی وقارالمدینہ عطاری ،حاجی اطہر عطاری ،حاجی اسلم عطاری، قاری ایاز عطاری ،حاجی رفیع عطاری ،حاجی امین قافلہ عطاری ،قاری سلیم عطاری ،حاجی علی عطاری ، عبدالوہاب عطاری، حاجی سید ابراہیم عطاری،حاجی عقیل عطاری ،حاجی شاہد عطاری مدنی ،حاجی سید لقمان عطاری ،حاجی فضیل رضا عطاری ،حاجی اسد عطاری مدنی، حاجی اظہر عطاری ،حاجی جنید عطاری مدنی،حاجی فاروق جیلانی عطاری ،حاجی بغداد عطاری ،حاجی منصور عطاری ،حاجی برکت علی عطاری، حاجی عارف عطاری (ہند)،حاجی خالد عطاری (یوکے)۔