عالمی سطح پر علمِ دین کو فروغ دینے اور لوگوں کو قراٰنِ کریم کی تعلیمات سے آراستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایک اور سیڑھی کو عبور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مسلمانوں کو قراٰنِ و حدیث کی تعلیمات سے آگاہی دینے کے لئے سویڈن کے شہر گوتھن برگ (Gothenburg)میں مدنی مرکز فیضانِ قراٰن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

اس افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ دارن، اہلِ علاقہ اور بالخصوص رؤیتِ ہلال کمیٹی یورپ کے چیئرمین مولانا مفتی محمد بلال مدنی سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تقریب میں بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مختلف شعبہ جات کے بارے میں بتایا اور دینی وفلاحی کاموں میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گوتھن برگ شہر کے مقامی مسلمانوں نے دعوتِ اسلامی کی جانب سے قائم ہونے والے اس مدنی مرکز فیضانِ قراٰن سینٹر کو خوب سراہا اور اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس مدنی مرکز کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اوّل، انبیائے کرام علیہم السلام کی سرزمین، فلسطین اس وقت سخت آزمائش اور پریشانی میں مبتلا ہے، فلسطین کے مسلمان دین اسلام کی خاطر اپنی جان و اپنے مال کی قربانیاں پیش کررہےہیں۔ اب تک سینکڑوں مسلمان شہید، ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ فلسطین کی اس آزمائش پر ساری دنیا کے مسلمان اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لئے دعائیں اور ممکن طریقے سے مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اللہ کے فضل و کرم سے ترکی (Turkey)، ملاوی(Malawi) اور UK سے FGRF کی ٹیم غزہ (Gazza) پہنچ کر موجودہ ذرائع سے امداد فراہم کرنے کی ابتدائی پوزیشن میں آچکی ہے۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے مزار سرکار غوث ِپاک رحمۃُ اللہِ علیہ سے ویڈیو پیغام کے ذریعے عاشقانِ رسول سے تعاون کی اپیل کردی۔ نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لئے راستے کھلتے نظر آرہے ہیں، لہذا اپنے پریشان حال مسلمان بھائیوں کے لئے خزانوں کے منہ کھول دیں اور دل کھول کر امداد کیجئے۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ افریقہ و دیگر ممالک سے بھی FGRF کی ٹیم غزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ رکن شوریٰ نے تعاون کرنے والے عاشقان رسول کو تنبیہ کرتے ہوئے گزارش کی کہ اس وقت متاثرہ مقام پر سامان پہنچانا بہت مشکل ہے اس لئے معاون حضرات صرف مال کے ذریعے ہی تعاون کریں تاکہ ان تک زندہ رہنے کے لئے اندرون ذرائع سے خوراک اور پانی پہنچانے کا بندوبست کیا جاسکے۔

تعاون کرنے والے حضرات ان Accounts پر اپنی رقم بھیج سکتے ہیں:

General Donation

Account: 1760135392017-IBAN NO:PK53DUIB0000000135392017

Only Zakat

Account:7470200003921- IBAN NO:PK60ASCM0007470200003921


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2023ء کو ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اسپین (Spain) کے شہر بارسلونا (Barcelona)میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جلوسِ میلاد میں نگران یورپ اُسید رضا عطاری نے دیگر عاشقان رسول کے ہمراہ ”مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعرے لگاکر جشن ولادت منایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اکتوبر 2023ء کو مولد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اسپین (Spain) کے شہر لوگرونو (Logrono)میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران یورپ اُسید رضا عطاری نے سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2023ء کواسپین (Spain) کے شہر لوگرونو (Logrono) میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

جلوسِ میلاد میں نگران یورپ اُسید رضا عطاری نے دیگر عاشقان رسول کے ہمراہ ”مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے نعرے لگاکر جشن ولادت منایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 اکتوبر 2023ء کو مولد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اسپین (Spain) کے شہر برگوس (Burgos) میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں گرد و نواح کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران یورپ اُسید رضا عطاری نے سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 15 اکتوبر 2023ء کو ساؤتھ کوریا کے شہر اِنچَھن میں اجتماع میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

محفلِ میلاد کا آغاز تلاوت قرآن مجید و نعت رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا پھر نگران آسٹرلیا ورکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ’’شانِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنانے کا ذہن دیا ۔(کا نٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 اکتوبر 2023ء کو ساؤتھ کوریا اِنچَھن میں جلوس میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں اِنچَھن کے عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ شرکت کی ۔

جلوسِ میلاد میں عاشقانِ رسول نے نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نذرانے پیش کئے اور مرحبا یا مصطفیٰ کے نعرے بھی لگائے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


42 سالوں سے خدمتِ دینِ اسلام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی ایک ایسا مضبوط درخت بن چکی ہے جس کے ثمرات دنیا بھر میں پھیلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ہر کوئی اس مضبوط درخت سے اپنے ذوق اور اپنی ضرورت کے مطابق فائدہ حاصل کر رہا ہے۔کوئی اسے دیکھ کر اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا کر رہا ہے تو کوئی اس کے ثمرات سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور کوئی اس درخت کو پانی دے کر بڑا کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

دعوتِ اسلامی اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی ترویج و اشاعت کا کام 42 سالوں سے بھر پور انداز میں کررہی ہے جس کے نتیجے میں دینِ اسلام کا پرچم آج دنیا کے مختلف ممالک میں لہرا رہا ہے۔

ان تمام کا موں کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ اربوں روپے کے اخراجات سے پورا کیا جارہا ہے اور یہ وہ پیسے ہیں جو ہم اور آپ اپنا ڈونیشن دعوت اسلامی کو دیتے ہیں۔

اسی سلسلے میں ان تمام اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 15 اکتوبر 2023ء کو مدنی چینل برمنگھم یوکے اسٹوڈیو سمیت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی، پاکستان میں ٹیلی تھون کے لئے براہِ راست نشریات ہوئیں جس میں صدقے کے فضائل، راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کی فضیلت اور دیگر موضوعات پر عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی گئی تاکہ وہ بھی دعوتِ اسلامی کے ساتھ اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ملا کر اپنی دنیا و آخرت کے لئے ثواب کا خزانہ حاصل کریں۔(رپورٹ:کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

برطانوی شہر ویلز UK کے رہائشی علاقے نیو پورٹ میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی جشنِ ولادت کی خوشی میں محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا۔

محفلِ میلاد کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید فرقان الحمید کی تلاوت سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حاضرین کے ساتھ مل کر حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

اس کے بعد نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری، نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ UK عبد الحنان عطاری اور نگرانِ ساؤتھ ویسٹ UK منیر عطاری نے بیانات کرتے ہوئے شرکائے محفل کو 12 ربیع الاول کی مناسبت سے چند واقعات بتائے۔

اس کے علاوہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بوسان ساؤتھ کوریا میں  دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتما ع کا انعقاد ہوا جس میں دور و نزدیک سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’سیرت ِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر بیان کیاجس میں نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کےمختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا نیز حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا اور آخر میں دعا کروائی جبکہ شرکا نے دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ساؤتھ کوریا کے شہر سنگدو کے ایک ریسٹورنٹ  میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزمجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ آسٹریلیا حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)