جرمنی کے شہر  Frankfurt میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں یورپ کے مختلف ممالک (Spain ، Netherlands ، Belgium ، France ، Denmark ، Sweden ، Norway ، Italy ، Portugal ، Germany) کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور یورپین یونین ریجن کے نگران و اراکین بھی موجود تھے۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران کی جانب سے مختلف ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو یورپ بھر میں دینی کاموں کو مضبوط اور بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں Frankfurt ہی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے احاطے میں مرحوم ہاشم نورانی کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی نیز نگرانِ شوریٰ نے نمازِ جنازہ سے قبل اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)