افریقی ملک موزمبیق کے شہر Beira میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران و عاشقانِ رسول کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف علاقوں سے ائمۂ کرام، مبلغین اور مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت کےبعد اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو نیکی کے کام کرنے، گناہوں سے بچنے، نیکی کی دعوت عام کرنے اور دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کے لئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

معلومات کے مطابق سنتوں بھرے اجتماع میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو دعائیں یاد کروائیں اور مختلف سنتیں و آداب سکھائے۔سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اٹلی کے شہر Legnano میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ لئےہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کے لئے ایک میٹ اپ ہوا ۔

اس میٹ اپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔میٹ اپ کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کی رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی ہوئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

جرمنی کے شہر  Frankfurt میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں یورپ کے مختلف ممالک (Spain ، Netherlands ، Belgium ، France ، Denmark ، Sweden ، Norway ، Italy ، Portugal ، Germany) کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور یورپین یونین ریجن کے نگران و اراکین بھی موجود تھے۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران کی جانب سے مختلف ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو یورپ بھر میں دینی کاموں کو مضبوط اور بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں Frankfurt ہی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے احاطے میں مرحوم ہاشم نورانی کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی نیز نگرانِ شوریٰ نے نمازِ جنازہ سے قبل اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

Frankfurt, Garmany کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت یورپ کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سنتوں بھرے اجتماع میں تلاوتِ قراٰنِ پاک کے بعد رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نعت شریف پڑھی اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے دوران نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کو گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال کرنےاور دینِ متین کی خدمت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ شوریٰ نے وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول کو سلسلۂ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل کر کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مرید بھی بنایااور اختتامی دعا کروائی۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر مبلغین بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو گناہوں سے بچا کر نیکیوں میں لگانے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپی ملک جرمنی کے شہر  Frankfurt میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں Frankfurt انٹرنیشنل ہیم ٹیکس ایگزی ویشن میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تاجر اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کے بعد نعت شریف پڑھی گئی جبکہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو گناہوں سے بچنے، نیک اعمال کرنے اور اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دنیا میں رہتے ہوئے اپنی آخرت کے حوالے سے کوشش کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

دورانِ اجتماع حاضرین کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں پر ویڈیو ڈاکومنٹری دکھائی گئی اور انہیں خدماتِ دین میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی گئی۔

اجتماع کے آخر میں نگرانِ شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام پڑھا۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر مبلغین بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ   رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ترکی میں ایک اسلامی بھائی کے گھر مدنی حلقہ ہوا جس میں اہل خانہ نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بیان کیا اور اہلِ خانہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سنتوں  کی تربیت کے لئے انڈونیشیا کے شہر آچے بسار کی مسجد موباجو میں دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن کا مدنی قافلے سفر پر روانہ ہوا۔جہاں مقامی انڈونیشین اسلامی بھائیوں نے بھی تین دن مدنی قافلہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

مدنی قافلے میں مبلغ دعوت اسلامی غلام شفیق عطاری نے شرکاکو نماز کی شرائط،فرائض اور واجبات سکھائے نیز روز مرہ زندگی میں کئے جانے والے کاموں سے متعلق سنتیں اور آداب بھی یاد کروائی۔

اس موقع پر نگرانِ انڈونیشیا مولانا غلام یاسین عطاری کی آمد بھی ہوئی ، انہوں نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تربیتی مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے دنوں   دعوت اسلامی کے تحت ترکی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ترکش اسلامی بھائیوں کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے فیضانِ مدینہ ترکی میں ہونے والے ہفتہ و ار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ترکی میں عالم دین شیخ یعقوب صاحب سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات حاجی امین عطاری نے شیخ یعقوب صاحب کو دعوت اسلامی کے تحت ترکی سمیت دنیا بھر میں جاری دینی و اصلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خدمات ِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


اصلاحِ امت اور دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے جذبے کے تحت عاشقانِ رسول کی عالمگیر منظم تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ملکی سطح پر تین دن کا سالانہ عظیم الشان اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔

یہ اجتماع 14 تا16 فروری 2024ء بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ حج کیمپ کے قریب Ashiyan city کے وسیع و عریض میدان میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقانِ رسول شریک ہوں گے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماع کے تینوں دن تلاوت ونعت، ذکر و اذکار، مختلف ایکٹیوٹیز کے ساتھ ساتھ اراکین شوریٰ اور مبلغین دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بیانات ہوں گے۔

اجتماع کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے، اجتماع میں آنے والے عاشقانِ رسول کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے تنظیمی ذمہ داران عاشقانِ رسول میں اس کی دعوت عام کرنے کے ساتھ ساتھ اجتماع گاہ کے انتظامات میں بھی حصہ لے رہے ہیں جس میں ٹینٹ لگانا، بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ تیار کرنا، وضو اور استنجا خانے کا قیام، رات میں روشنی کے لئے لائٹوں کا اہتمام کرنا شامل ہے۔


ان  دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں ترکی کے دورے پر ہیں ۔اس دوران وہاں موجود ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ کی ترکش بزنس مین محمد سلیم سے ملاقات کروائی ۔

دورانِ ملاقات حاجی محمد امین عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے د ینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ ترکی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے بھلے جذبات پیش کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


ترکیہ کے شہر Istanbul میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شخصیات کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تلاوت و نعت کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکاکے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےاور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)