بیرونِ ممالک کے مسلمانوں کو علمِ دین سکھانے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام افریقی ملک موزمبیق کے شہر نمپولا میں 2 دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے ائمۂ کرام، ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی سمیت مقامی عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ موزمبیق مشاورت سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کا مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مقامی زبان میں خلاصہ بتایا ۔

نگرانِ موزمبیق مشاورت نے بیان کے دوران 12 دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی خدمت کرنے اور سنت کی ترویج و اشاعت کے لئے نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیا ر کرنے کی تر غیب دلائی۔

بعدازاں تمام اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو سنتیں و آداب بتائے اور انہیں دعائیں سکھائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)