4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
نیوپورٹ ویلز UK کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسٹوڈنٹس کے درمیان پروگرام
Fri, 16 Feb , 2024
295 days ago
نیوپورٹ ویلز یوکے (Newport wales UK) میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
حال ہی میں قائم ہونے والے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ
اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے
اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
پروگرام کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور
نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ ویسٹ مڈلینڈز یوکے ریجن نے
بیان کیا اور حاضرین کی ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے رہنمائی کی۔