18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے
دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں فورٹ بینڈ
کاؤنٹی، ٹیکساس (Fort Bend County,
Texas) کے کانسٹیبل پریسنٹ 3 نبیل شیخ نے Sergeantسلمان عبد الغفار،
فورٹ بینڈ کاؤنٹی کے پریسنٹ 3 کمشنر کے امیدوار ابراہیم جاوید اور چیف ڈپٹی
کانسٹیبل کے ہمراہ شوگر لینڈ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔
اس دورانِ تمام آفیسرز نے مقامی ذمہ دار اسلامی
بھائیوں اور جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سے ملاقات کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے بارےمیں مختلف امور پر گفتگو کی۔
گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
دعوتِ اسلامی کی مقامی اور عالمی سطح کی سرگرمیوں کے حوالے سے آفیسرز کو بریفنگ دی
جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)