پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃُ المدینہ بوائز جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ کے طلبہ کے درمیان میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہئے‘‘ کے موضوع پر آن لائن بیان فرمایا۔

دورانِ بیان حاجی امین عطاری نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت دی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوت اسلامی کے تحت آسٹریلیا (Australia) کے شہر میلبرن (Melbourne) میں مختلف شعبہ جات اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ عاشقان رسول سمیت مقامی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے تلاوت قرآن کرنے کے بعد قصیدہ بردہ شریف بھی پڑھا۔ بعد ازاں رکن شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیک اعمال کرنے، دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اس کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 اگست 2023ء کو Leppington, NSW,آسٹریلیا (Australia) کی المدینہ مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد اور مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت کے بعد رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ”عظمت و شان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکےمتعلق واقعات بیان کئے۔ رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو زندگی اور جوانی کو غنیمت جانتے ہوئے نیکیاں کرنے اور قبرو آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن بھی دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 اگست 2023ء کو نیوزی لینڈ کے شہر Ranui کی الرحمان مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو گناہوں سے بچنے، خوب خوب نیکیاں کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

26 اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیوز لینڈ (New Zealand) کے شہر آکلینڈ (Auckland)کے Fickling Center میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات، بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد اور مبلغین دعوت اسلامی سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”عشق رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کتنا ضروری ہے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور معجزات مصطفٰےو شان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے اور اپنی زندگی کو سب سے زیادہ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کرتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

دعوت اسلامی کے نگران ملاوی کابینہ مولانا عثمان عطاری مدنی 21 تا 28 اگست 2023ء دینی کاموں کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ ( South Africa) کے دورے پر تھے۔

دورانِ دورہ ساؤتھ افریقہ کے شہر سویٹو (Soweto)میں نگران ملاوی کابینہ مولانا عثمان عطاری نے دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کے ہمراہ نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے علاقائی دورہ کیا۔ نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں نے غیر مسلموں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں اسلام کی دعوت پیش کی۔ نیکی کی دعوت کی بدولت نوافراد نے اسلام قبول کرلیا، اسلامی بھائیوں نے غیر مسلموں کو سابقہ مذہب سے توبہ کروایا اور انہیں کلمہ طیبہ پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل کرلیا۔

اس موقع پر نگران کابینہ مولانا عثمان عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ سویٹو(Soweto) ساؤتھ افریقہ کی قدیم ترین بستیوں میں ایک ہے جہاں دعوت اسلامی کے دینی کاموں اور مبلغین دعوت اسلامی کی کوششوں سے روزانہ اوسطاً دو افراد اسلام قبول کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ (New Zealand) کے شہر آکلینڈ (Auckland) کی جامع مسجد المصطفٰے میں 25 اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ عاشقان رسول، مبلغین دعوت اسلامی اور مقامی عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے تلاوت قرآن کے بعد قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ بعد ازاں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر گفتگو کرتے ہوئے پسینہ مبارک کی برکات بیان کیں۔رکن شوریٰ نے شرکا کو ایمان کی حفاظت کرنے، گانے باجے سننے اور حسد سمیت دیگر گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔بیان میں اسلامی بھائیوں کو خوب خوب نیکیاں کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔

پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہر اِنچَھن کے ریسٹورنٹ میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد کے درمیان میٹ اپ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ’’حاجت مندوں کی مدد‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور خیر خواہی اُمّت کا جذبہ دیا ۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کروایا اور ان سے ملاقات بھی کی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ان دنوں  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں ساؤتھ کوریا کے دورے پر ہیں۔ رکنِ شوریٰ کی آمد کے موقع پر ساؤتھ کوریا کے شہر سنگدو میں موجود ڈیرہ ریسٹورنٹ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا ۔

جہاں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا جس میں ریسٹورنٹ ورکر کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے تحت ساؤتھ کوریا کے شہر کمہے کی مارکیٹ میں قائم ایک ریسٹورنٹ میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ریسٹورنٹ کے عملے سمیت دیگر قریبی دکانداروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر رُکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے’’ مسلمان بھائی کی خیر خواہی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر سامعین نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ  اسلامی کے تحت ساؤتھ کوریا کے شہر تھیگو کے علاقے نونگ کونگ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا ا نعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’اللہ پاک جو کرتا ہے بہتر فرماتا ہے ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو نعمتوں پر شکر کرنے اور مشکلات پر صبر کرنے کا ذہن دیا ۔ بعدازاں حاضرین کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت بھی کروایا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے ساؤتھ کوریا کے شہر تھیگو کے علاقے بک بو میں مقامی اسلامی بھائی کے گھر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’ اپنے آپ کو گناہوں بھرے ماحول سے کیسے بچایا جائے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ و ار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )