برمنگھم UK کے
مقامی کمیونٹی سینٹر میں شعبہ FGRF کے تحت پروگرام
کا انعقاد
دنیا بھر کے پریشان حال مسلمانوں کی امداد کرنے
والے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت برمنگھم UK کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں ایک پروگرام کا
انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور پروفیشنز سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول
سمیت ذمہ داران و مبلغینِ دعوتِ اسلامی شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں نگرانِ ویلز UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری سمیت دیگر مبلغینِ
دعوتِ اسلامی نے بیان کیا جس میں انہوں نے Video documentary کے ذریعے دکھیاری امت کی خیرخواہی کے لئے UK سمیت دیگر ممالک کے عاشقانِ رسول کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والی شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ وہاں موجود شرکا
اسلامی بھائیوں کو FGRF کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں میں اپنا حصہ
ملانے کا ذہن بھی دیا۔
اسی دوران شعبہ FGRF کے
فلاحی کام سرانجام دینے والے مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور دیگر عاشقانِ رسول کے
درمیان شیلڈ پیش کی گئیں جبکہ پروگرام میں شریک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا اور دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور
نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز یوکے ریجن نے اختتامی دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)