انقرہ، دارالحکومت ترکیہ میں موجود ”وقف دیانت“
کے عہدیداران سے ذمہ داران کی ملاقات
ہزاروں مسلمانوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے پچھلے
دنوں عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی نے ترکی کنٹرول سیریا میں کثیر بے
گھر عاشقانِ رسول کے لئے نئے گھروں کی
تعمیرات کروائی تھی ۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے
تحت ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ (Ankara)میں موجود ”
وقف دیانت“ (DIYANET VAKFI)کےعہدیداران سے
شہاب الدین عطاری (نگرانِ سینٹرل ایشیاو افریقن عرب ریجنز) اور حاجی سیّد فضیل رضا عطاری (نگرانِ ویلز UK اینڈ FGRF UK) کی ملاقات ہوئی۔
اس
ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام عہدیداران کو دعوتِ اسلامی کی عالمی
سطح پر ہونے والی دینی اور بالخصوص فلاحی خدمات کے متعلق بتایا اور سیریا میں96
ہاؤسز کے بعد آفرین شہر میں مزید 84 ہاؤسز بنانے کے لئے MOUسائن کیا گیاجو کہ بےگھر مسلمانوں کے لئے تعمیرکیا جائے گا۔
آخر میں ” وقف دیانت“ کے عہدیداران نے
سریا کے شہر آفرین میں ہاؤسز بنانے کے لئے جگہیں دیں اور MOU
سائن کیا جس پر بہت جلد دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کے
تحت نئے گھروں کی تعمیرات کا سلسلہ کیا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)