1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
ملاوی کے اطراف گاؤں پھلومبے میں پروگرام، 300
خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا
Tue, 13 Feb , 2024
295 days ago
امتِ مسلمہ کی امداد اور اُن کی خیرخواہی کا
جذبہ لئے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک ملاوی
کے اطراف گاؤں پھلومبے (Phalombe) میں ایک پروگرام
منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن سے پروگرام کی ابتدا کی گئی اور
نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم
کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ نگرانِ ملاوی مشاورت مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ ملاوی مشاورت نے حاضرین کو
مشکلات اور پریشانیوں کے مواقع پر صبر و دعا کرتے رہنے کی ترغیب دلائی نیز رمضانُ
المبارک کی برکات کے حاصل کرنے کے لئے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔