10 تا 22 جنوری خلیفۂ امیر اہلسنت حاجی عبید
رضا عطاری مختلف ممالک کا دورہ کریں گے
دینی،
تبلیغی و اصلاحی سرگرمیوں کو منظم انداز میں دنیا بھر میں عام کرنے والی تحریک
دعوتِ اسلامی کا نیٹ ورک تقریباً 175 سے
زائد ممالک میں موجود ہےجو فلاحِ انسانیت اور فروغ علم دین کے 100 سے زائد شعبہ
جات میں اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینےاور دینی کاموں کو مزید وسعت دینے کے لئے
اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں 10 تا 22 جنوری 2026ء خلیفۂ امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں علما
و مشائخ کرام اور دیگر شخصیات سے
ملاقاتیں کرنا،اجتماعات میں بیانات کرنا، دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مختلف اداروں
کا وزٹ کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔
مختلف
ممالک کا شیڈول مع تاریخ:
٭10
تا 14 جنوری 2026ء: انڈونیشیا (Indonesia)
٭15
تا 19 جنوری 2026ء: ملائیشیا (Malaysia)
٭20
تا 22 جنوری 2026ء: تھائی لینڈ (Thailand)
نیوایئر نائٹ کے موقع پرکولمبو میں سنتوں بھرا اجتماع، نگران شوریٰ کا خصوصی بیان
سری
لنکا (Sri
Lanka) کے سٹی کولمبو(Colombo) میں
قائم جامع مسجد المقبول میں 31 دسمبر 2025ء کو New Year
Night کے موقع پر دعوت اسلامی کے تحت سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا قرب و جوار اور مختلف علاقوں سے اسٹوڈنٹس، بزنس
کمیونٹی اور دیگر شعبے سے وابستہ افراد نے
شرکت کی جبکہ سری لنکا مشاورت کے نگران و اراکین اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی بھی
موجود تھے۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے سنتوں
بھرے اجتماع کا آغاز ہوا۔
نگرانِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نےسنتوں بھرا بیان کیا۔ دورانِ بیان نگران شوریٰ
نے معاشرتی برائیوں کی مذمت بیان کرتے ہوئے بڑی صحبت اور گناہوں سے بچنے، اللہ پاک
کا خوف رکھنے اور نیکیوں بھری زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔ شان و عظمت مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بیان کرتے
ہوئے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کے لکھے ہوئے
اشعار پڑھے۔ اجتماع کے دوران ہی عاشقانِ
رسول نے درود و سلام اور ذکرو اذکار کی صداؤں میں نئے سال 2026ء کا استقبال
کیا۔
نیو
ایئر نائٹ کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع میں جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل درس
نظامی (عالم
کورس) مکمل کرنے والے علمائے کرام کی دستار بندی
کی گئی اور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
نیوایئر نائٹ کے موقع پر کوریا میں عظیم الشان سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
فار
ایسٹ کے ملک ساؤتھ کوریا (South Korea)
کے
سٹی انچن (Incheon) کے
علاقے Songdo
مقامی ہال میں31 دسمبر 2026ء کو New
Year Night کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں قرب و جوار اور مختلف علاقوں سے اسٹوڈنٹس، بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبے سے وابستہ افراد کی شرکت ہوئی جبکہ ساؤتھ
کوریا مشاورت کے نگران و اراکین اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔ تلاوت
قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
سے سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں بُری صحبت،
بُرے ماحول اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا
گیا۔ دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو اللہ پاک کے ذکر اور دُرود و سلام کے ورد
سے اپنی زبان کو تر رکھنے کا ذہن دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ و رسو ل کے ذکر سے رزق
میں برکت آجائے گی، گناہوں سے بھی بچیں گے، چہرے پر نور آجائے گا، ٹینشن فری
ہوجائیں گے۔ اجتماع میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
بیان
کے بعد عاشقانِ رسول نے درود و سلام اور ذکرو اذکار کی صداؤں میں نئے سال 2026ء کا
استقبال کیا۔ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر
ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا۔
یکم
جنوری 2026ء کو فار ایسٹ کے ملک ساؤتھ کوریا (South Korea)کے
سٹی انچن (Incheon) میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان،
بنگلہ دیش، انڈیا، تاجکستان، ازبکستان، مصر اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے بزنس
کمیونٹی کے اسلامی بھائی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقانِ رسول کی
شرکت ہوئی۔ اس موقع پر ذمہ داران و مبلغین دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔
سیشن
کے دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے بنگلہ باشی عاشقانِ رسول کی
دلجوئی کے لئے بنگلہ زبان میں کلام پیش کیا۔ نعت خوانی کے بعد رکنِ شوریٰ نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا جس میں شرکائے سیشن کو حسنِ اخلاق اپنانے، بُرے ماحول سے بچنے،
عفو و درگزر سے کام لینے اور دینِ اسلام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ نیکی کی دعوت عام
کرنے کی ترغیب دلائی۔ بیان میں عملی زندگی میں اسلامی تعلیمات کو اپنانے کی اہمیت
پر بھی روشنی ڈالی گئی۔آخر میں صلوٰۃ و سلام کے ساتھ سیشن کا اختتام ہوا۔
ہانگ کانگ میں موجود تامل کمیونٹی کے درمیان
ہفتہ وار اجتماع منعقد کیا جائے گا
دعوتِ اسلامی مختلف کمیونٹیز کے افراد کو اسلام
کی تعلیمات سکھانے اور اُن کے دلوں میں دینِ اسلام کی محبت کو مزید بڑھانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس
کے تحت وقتاً فوقتاً اجتماعات ہوتے رہتے
ہیں۔
ذرائع کے مطابق Hong Kong میں موجود Tamil
Community (تامل کمیونٹی) کے درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت کل بروز جمعرات ہفتہ وار
سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
یہ ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع 8 جنوری 2026ء کو بعد نمازِ عشا Madrasa
Faizan-e-Ahle-Bait G/F, Ma Wan Chung, Yat Tung Estate, Tung Chung, Hong Kong میں منعقد ہوگا۔
اجتماع کے دوران تلاوتِ قراٰن، حمدِ باری
تعالیٰ، نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم، منقبت اور ذکر و
اذکار کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ اختتام پر خصوصی دعا کرنے کے علاوہ صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جائے گا۔
Hong Kong کے عاشقانِ رسول بالخصوص Tamil Community (تامل کمیونٹی) سے تعلق
رکھنے والے افراد اس اجتماعِ پاک میں ضرور بالضررور شرکت کرکے ثوابِ دارَین حاصل
کریں۔
جکارتہ انڈونیشیا : سنتوں بھرے اجتماع میں خلیفۂ
امیرِ اہلسنت کی آمد متوقع
مسلمانوں کو اسلام کی تعلیمات سکھانے اور اُن میں اسلامی شعور پیدا کرنے کے لئےانڈونیشیا
کے سب سے بڑے شہر جکارتہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا جس میں خصوصی آمد خلیفۂ
امیرِ اہلسنت مولانا
ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی ہوگی۔
یہ پروگرام 11 جنوری 2026ء بروز اتوار Masjid
Jami' Al-Ikhlash wal Maghfiroh Jl. Lontar Bawah, Tanah Abang Jakarta Pusat میں منعقد کیا جائے گا ۔
پروگرام کی ابتدا 7:30 PM پر
تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کی جائے گی جس کے بعد رات تقریباً 8:00 PM پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا
ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو قیمتی مدنی پھولوں سے
نوازیں گے۔
انڈونیشیا کے مسلمانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس
پروگرام میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس پروگرام میں شرکت کروائیں
تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملے۔
بنگلہ دیش ڈھاکہ کی سرزمین پر دعوتِ اسلامی کا تین
دن کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع
ڈھاکہ (بنگلہ
دیش)
میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان تین روزہ سنتوں بھرا اجتماع
ہزاروں
عاشقانِ رسول کی شرکت، ایمان افروز بیانات، ذکر و اذکار اور دیگر سرگرمیوں کا
سلسلہ
عاشقان
رسول کی عالمی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بنگلہ دیش کے دارالحکومت
ڈھاکہ کے علاقے آشیان سٹی میں واقع وسیع و عریض گراؤنڈ میں 24 تا 26 دسمبر 2025ء عظیم الشان تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد
ہوا جس میں بنگلہ دیش کے مختلف شہروں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،
سیاسی و سماجی شخصیات، بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہزاروں
عاشقانِ رسول اجر و ثواب کمانے، اپنی دینی
و معاشرتی اصلاح کرنے کے لئے شریک ہوئے۔
اجتماع کے پہلے دن (1st day)
اجتماع
میں شریک اسلامی بھائیوں کے لیے یہ پہلا دن
نہایت خوشیوں اور سعادتوں سے بھرپور رہا جہاں شرکا نے سفر کی صعوبتیں برداشت کرتے
ہوئے نیکیاں کمانے اور اجر و ثواب کے حصول کے لئے شرکت کی۔
تین
روزہ اجتماع کے پہلے دن نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد دوسرے سیشن کا باقاعدہ آغاز
تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت شریف
پیش کی۔ بعد ازاں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر
سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں سیرتِ نبوی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اہمیت، مسلمانوں کی زندگی پر اس کے اثرات اور
اس سے حاصل ہونے والے مدنی پھول بیان کیے گئے جبکہ شرکا کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت
اپنانے کا ذہن دیا گیا۔
نمازِ
عصر کی باجماعت ادائیگی کے بعد اگلی نشست میں اولیائے کرام کی شان و عظمت پر بیان
ہواجس میں اللہ والوں کے واقعات وکرامات اور اقوال بیان کئے گئےخصوصاً خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہِ
علیہ
کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی اتباع کا ذہن دیا گیا۔
نمازِ
مغرب کے بعد سورۃُ الملک کی تلاوت جبکہ نمازِ عشاء کی باجماعت ادائیگی کے بعد
گناہوں کی ہلاکتیں، پیغامِ فنا، موت کی یاد، قبر و آخرت کی تیاری کے موضوعات پر ایمان
افروز بیانات ہوئے۔ مبلغین دعوت اسلامی نے
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے
کی ترغیب دلائی ۔
اسی
دوران اجتماع گاہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی
محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی آمد ہوئی جن کا شرکا نے بھرپور جوش و جذبے سے شاندار
استقبال کیا۔ نگرانِ شوریٰ نے شرکا کو اجتماع
خوش آمدید کہتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی۔ صلوٰۃ و سلام اور دعا پر پہلے دن کی
نشست اختتام پذیر ہوئی۔
اجتماع کے دوسرے دن (2nd day)
اجتماع
کے دوسرے دن بھی آشیان سٹی کے وسیع میدان میں عاشقانِ رسول کا جمِ غفیر موجود رہا۔
مختلف نشستوں میں تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور دیگر کلام پیش کئے گئے۔
مبلغینِ
دعوتِ اسلامی نے قرآنِ پاک سے محبت، علمِ دین کی اہمیت، نماز کی فضیلت، صحابۂ
کرام علیہم
الرضوان
کی قربانیاں جیسے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کیے۔ بیانات میں قرآنِ پاک کے نزول
کے مقاصد، نماز کی پابندی، نماز ترک کرنے کے نقصانات بیان کئے گئے اور شرکا کو
تلاوتِ قرآن اور نماز وں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا گیا۔اس کے علاوہ شرکا کو علمِ دین سیکھنے
کی اہمیت و فضیلت، علماء کے فضائل اور اعمال کی بنیاد علم ہے کہ حوالے سے آگاہی
دیتے ہوئے علم دین سیکھنے کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مبلغ دعوتِ اسلامی نےحضرت سیدنا بلال حبشی رضی
اللہ عنہ
سمیت دیگر صحابہ کرام علیہم الرضوان کی دین اسلام
کے لئے آزمائشیں برداشت کرنے کےحوالے سے
بتاتے ہوئے ان صحابہ کرام علیہم الرضوان سے محبت
رکھنے اور ان کی اطاعت و پیروی کرنے کا ذہن بھی دیا ۔
اجتماع
کے دوران کفن دفن، نماز اور دیگر دینی امور پر سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے
جبکہ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے تحت اسٹالز بھی قائم کئے گئے۔
نمازِ
عصر کے بعد ہونے والی نشست میں رئیس مرکز الاقتصاد الاسلامی مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انعام یافتہ لوگوں یعنی انبیاء، شہداء اور صالحین کے
اوصاف بیان کئے۔ بیان کرتے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا کہ تقویٰ کے معنیٰ ہے اللہ
پاک سے ڈرنا اور جو بندہ اللہ پاک سے ڈرتا ہے وہ فرائض و واجبات نہیں چھوڑتا،
گناہوں کے قریب نہیں جاتا اور حرام چیزوں سے بچتا ہے انہیں چیزوں کا نام ”تقویٰ“ ہے۔آپ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص صاحب
تقویٰ ہوکر یہ سمجھنے لگے کہ یہ اس کے لئے کافی ہے تو وہ غلطی پر ہے کیونکہ اُسے
نیک اور سچے لوگوں کی صحبت اختیار کرنی ہوگی اوران کی پیروی میں زندگی بسر کرنا ہوگا۔
نماز
مغرب کی ادائیگی کے بعد سورہ ملک کی تلاوت کی گئی جبکہ نماز عشاء کے بعد رکن شوریٰ
عبد المبین عطاری نے ”اللہ دیکھ رہا ہے اور خوفِ خدا“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے بزرگوں کے خوف خدا کے واقعات بتائےنیز شرکا اسلامی بھائیوں
کواللہ پاک کا خوف رکھتے ہوئے گناہوں سے بچنے، اور نیکیاں کرنے کا ذہن دیا۔
اسی
روز اجتماع گاہ میں ہی ذمہ داران اور مبلغین کے لئے خصوصی سیشن ہوا جس میں اراکینِ
شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور عبد المبین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
پر شرکا کی رہنمائی کی اور اہداف دیئے۔
اجتماع کے دوسرے دن نماز عشاء کے بعد ہونےوالی خصوصی نشست میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بے حیائی اور بے
پردگی سمیت معاشرے میں پائی جانے والی دیگر برائیوں کی تباہ کاریاں بتائیں اور
عاشقان رسول کو ان برائیوں سمیت دیگر گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن
دیا۔دورانِ بیان نگران شوریٰ نے عالمی سطح پر دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں
بھرے اجتماعات سمیت دیگر دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے شرکا کو بھی 12
دینی کاموں میں حصہ لینےاور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے قافلوں میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی۔ ماہ رجب اور شعبان کو عبادات میں گزارتے ہوئے ان عبادات کا سلسلہ ماہ
رمضان شریف میں بھی جاری رکھنے، پورے ماہ رمضان اور آخرے عشرے کا اعتکاف کرنے پر
گفتگو کی۔ بیان کے بعد اوراد و وظائف اور درود شریف پڑھے گئے، ذکر اللہ کا سلسلہ بھی ہواجبکہ نگران شوریٰ نے
اس موقع پر رقت انگیز دعا کروائی۔نشست کے اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا۔
سنتوں بھرے اجتماع کے دوران مدنی مشورے کا بھی
انعقاد کیا گیا جس میں بنگلہ دیش بھر کے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبائے
کرام کی شرکت ہوئی جبکہ اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور عبد المبین عطاری
بھی موجود تھے۔ مدنی مشورے میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا اور طلبائے کرام کی رہنمائی کرتے ہوئے
انہیں دلجمعی کے ساتھ علم دین سیکھنے، دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے نیکی کی دعوت
عام کرنے، نیک اعمال کرنے اور دیگر تک علم دین کا پیغام پہچانے کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن بھی دیا۔
اجتماع کے تیسرے دن (3rd day)
اجتماع کے تیسرے اور آخری دن عاشقانِ رسول کو
نمازِ تہجد کے لیے جگایا گیا، جس کے بعد مناجات اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ ہوا۔ نمازِ فجر کے بعد تفسیرِ قرآن (صراط الجنان) اور شجرہ شریف پڑھا گیا جبکہ مبلغ دعوتِ اسلامی
نے ”والدین کی اہمیت و عظمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے والدین
کی خدمت کے فضائل اور والدین نعمت ہیں کے حوالے سے آگاہی دی نیز والدین کی
نافرمانی سے بچنے اور ان کا سہارا بننے کا ذہن دیا۔ بعد ازاں اشراق و چاشت کی ادائیگی
ہوئی۔
اجتماع کی اگلی نشست کے آغاز پر تلاوت کلام پاک
اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
بعد مبلغ دعوت اسلامی نے ”بدگمانی سے بچنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور بدگمانی کے وبال اور عذاب کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے اس کی مثالیں
بتائیں جبکہ ”حسن ظن“ کے فضائل بھی بیا ن کئےاور اچھی سوچ اپنانے کی ترغیب
دلائی۔
بنگلہ دیش ڈھاکہ کی سرزمین پر ہونے والے عظیم
الشان تین دن کے سنتوں بھرے اجتماع کی آخری اور خصوصی نشست کا آغاز تلاوت کلامِ
پاک اور نعت شریف سے ہوا۔خصوصی نشست میں مرکزی مجلس شوریٰ دعوتِ اسلامی کےنگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”جنت کی نعمتوں“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا جبکہ رکنِ شوریٰ عبد المبین عطاری نے بنگلہ زبان میں خلاصہ بیان پیش
کیا۔ دورانِ بیان نگران شوریٰ نے بے حیائی
اور بے پردگی سمیت معاشرے میں پائی جانے والی دیگر برائیوں کی تباکاریاں بتائیں
اور بے حیائی، بے پردگی، جھوٹ اور غیبت سمیت دیگر کبیرہ و صغیرہ گناہوں سے بچتے
ہوئے والدین کی اطاعت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے سمیت دیگر نیک اعمال کرنے کی
ترغیب دلائی جبکہ ایمان کی سلامتی اور حفاظت کا ذہن دیتے ہوئے ایمان کی اہمیت
بتائی اور بری صحبت سے بچتے ہوئے نیک لوگوں کی صحبت میں رہنے کا ذہن دیا۔ نگرانِ
شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت سمیت دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے
لئے ہاتھوں ہاتھ قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت بھی دی۔
ذکرِ الٰہی، تصورِ مدینہ اور رقت انگیز دعا کے
بعد نمازِ جمعہ اور صلوٰۃ و سلام پر تین دن کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع
اختتام پذیر ہوا۔ اجتماع کے بعد خوش نصیب عاشقانِ رسول نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے قافلوں میں سفر
کرتے ہوئے راہِ خدا کے مسافر بن گئے۔
دنیا بھر کے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے
اور نوجوانوں میں اسلامی شعور پیدا کرنے
والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت آج 30 دسمبر 2025ء کو کولمبو، سری لنکا میں
”YOUTH GATHERING“ کا انعقاد کیا جائے گا۔
مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق کولمبو،
سری لنکا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والا مذکورہ پروگرام 16, Orwell Residence, Deal Place میں ہوگا جوکہ بالخصوص سری لنکا کے نوجوانوں کے لئے منعقد
کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، مقامی ذمہ داران اور
بزنس مین سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت متوقع ہے۔
اس ”YOUTH GATHERING“ کا آغاز 8:00
PM پر تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا جائے گا جس کے
بعد تقریباً 8:30 PM پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگرانِ مولانا حاجی
محمد عمر ان عطاری ”THE
TRIALS AHEAD“ کے موضوع پر بیان فرمائیں گے۔
پاکستانی قونصل کی جانب سے دعوتِ اسلامی کو ایپریسی
ایشن لیٹر پیش کیاگیا
پاکستان
کے قونصل جنرل جناب فہد امجد نے FGRF یوکے کے ہیڈ سید فضیل رضا عطاری سے ایک اہم
ملاقات کی جس میں فلاحی اور انسانی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات
کے دوران قونصل جنرل فہد امجد نے پاکستان، برطانیہ اور بالخصوص غزہ میں FGRF
کی جانب سے انجام دی جانے والی نمایاں انسانی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کی
کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ FGRF
مشکل حالات میں بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کر کے ایک مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس
موقع پر قونصل جنرل فہد امجد نے FGRF کی شاندار فلاحی خدمات کے اعتراف میں دعوت
اسلامی کو ایک Appreciation
Letter بھی پیش کیا جو ادارے کی بین الاقوامی سطح پر خدمات کا واضح
ثبوت ہے۔
28 تا 31 دسمبر نگران شوریٰ حاجی محمد عمران
عطاری سری لنکا کا سفر کریں گے
دعوت
اسلامی کے تبلیغی و اصلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لئے اراکین شوریٰ، مبلغین
دعوتِ اسلامی اور دیگر ذمہ داران مختلف ممالک کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگرانِ مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی 28 تا 31 دسمبر 2025ء سری لنکا (Sri
Lanka) کا دورہ کریں گے۔ اس دوران منعقد ہونے والے مختلف
دینی، اصلاحی اور تربیتی پروگرامز میں نگران شوریٰ خصوصی بیان فرمائیں گے
جبکہ دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مختلف اداروں کا وزٹ ، شخصیات و ذمہ داران سے ملاقاتیں کرنا اور دینی
کاموں کا جائزہ لینا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔
اس
دورے سے سری لنکا کے عاشقانِ رسول کو دینی استفادہ حاصل ہوگا۔ دعوتِ اسلامی سری لنکا کے ذمہ داران کی جانب سے ان پروگرامز کی تیاریوں
کو حتمی شکل دی جا رہی ہےجبکہ مقامی اسلامی حلقوں میں اس دورے کو بڑی خوش آئند پیش
رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ، اصلاحِ معاشرہ
اور امتِ مسلمہ کی فکری و دینی رہنمائی کے لئے سرگرمِ عمل ایک بین الاقوامی دینی
تحریک ہے۔
لوگوں کو گناہوں سے بچانے اور اُن میں اسلامی
شعور پیدا کرنے کے لئے 31 دسمبر 2025ء
بروز بدھ کی رات دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام Songdo Convensia, Incheon, South Korea میں ”New
Year Night Gathering“ کا اہتمام کیا جائے گا۔
تلاوت و نعت سے آغاز کرنے کے بعد رات تقریباً 9 بجےدینی کاموں کے سلسلے میں
پاکستان سے South Korea وزٹ
کے لئے جانے والے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کا خصوصی
بیان ہوگا۔
مولانا عبدالحبیب عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں 31 دسمبر کو ساؤتھ کوریا روانہ ہوں گے
دعوتِ اسلامی لوگوں کی روحانی و فکری اعتبار سے
تربیت کرنے، انہیں خدمتِ دین کا جذبہ دلانے، معاشرے کے لوگوں کی اصلاح میں اہم
کردار ادا کرنے اور دینِ اسلام کی تعلیمات
کو اُن تک پہنچانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے۔
اسی فکر و جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری 31 دسمبر 2025ء تا 4 جنوری 2026ء
تک South Korea (ساؤتھ کوریا) کے وزٹ پر جارہے ہیں جہاں سنتوں بھرے اجتماعات
میں بیان کرنا، شخصیات و ذمہ داران سے ملاقات کرنا اور دینی کاموں کا جائزہ لینا
آپ کے شیڈول میں شامل ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭31 دسمبر 2025ء بروز بدھ رکنِ شوریٰ New Year Night Gathering (نیوائیر نائٹ اجتماع) میں رات تقریباً 9 بجے بیان فرمائیں گے جوکہ Songdo Convensia, Incheon, South Korea میں منعقد ہوگا٭2
جنوری 2026ء بروز جمعہ رکنِ شوریٰ Songdo Masjid & Islamic Center, Incheon,
South Korea میں
دوپہر تقریباً 12:12 پر عاشقانِ رسول کے درمیان Speech دیں گے٭3 جنوری 2026ء بروز ہفتہ Gimhae City, South Korea میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شام تقریباً 7 بجےعاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی
فرمائیں گے٭4 جنوری 2026ء بروز اتوار Daegu City, South Korea میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے اجتماعِ پاک میں شام تقریباً 6 بجے سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami