دنیا بھر میں منظم طریقے سے دین اسلام کی تبلیغ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی ابتداء سے ہی قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کررہی ہے اور ایک سیکنڈ کے لئے بھی اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹی۔

انبیائے کرام علیہم السلام اور اپنے اسلاف کے طریقے پر چلتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مبلغین ملاوی میں جھیل کے ساحل کے قریب علاقے کیپ میکلیز (Cape Maclear) پہنچے جہاں انہوں نے نیکی کی دعوت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں علاقے کے افراد نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے سامنے اسلام کی تعلیمات، اسلام کی حکمت اور اہمیت بیان کی اور بیان کے اختتام پر شرکا کو اسلام قبول کرنے کی دعوت پیش کی۔ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر یکدم ایک مجمع کھڑا ہوا اور مبلغ دعوتِ اسلامی کے ہاتھ پر اپنے سابقہ مذہب سے توبہ کرتے ہوئے 189 افراد کلمہ پڑھ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئے۔

اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ عنقریب دعوتِ اسلامی نیو مسلمان ہونے والے افراد اور مزید دینی کام کے لئے اس علاقے میں ایک مدنی مرکز قائم کریگی جبکہ ان کی اسلامی تربیت کے لئے مدنی قافلے کے ذریعے مبلغین بھی آتے رہیں گے۔


27 رمضان المبارک بمطابق   6 مارچ 2024ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹینفورڈ برمنگھم UK میں اجتماع شب قدر و ختم قرآن کی محفل کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔

اس اجتماع میں نگران ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ”شب قدر کے فضائل و برکات“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نیکی اور بھلائی کے کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


انڈونیشیا، فارایسٹ کے دارالحکومت Jakarta میں قائم پاکستانی ایمبیسی میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری سمیت ذمہ داران و مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ کی دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پاکستانی ایمبیسڈر امیر خرم راٹھور سے ملاقات ہوئی اور دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق کلام کیا گیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف امور پر مشاورت کی جس پر پاکستانی ایمبیسڈر امیر خرم راٹھور نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

انڈونیشیا، فارایسٹ کے شہر Jakarta میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول و بزنس کمیونٹی کےاسلامی بھائیوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

حلقے کے دوران تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جبکہ بیرونِ ملک دورے پر موجود رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کو نیک اعمال کرنے، گناہوں سے بچنے، نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینِ متین کی خدمت کے لئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بنگلہ دیش کے شہرراج شاہی میں عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں مختلف بزنس کمیونٹی و شعبہ جات کےعاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت سے سیشن کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی جبکہ نگرانِ بنگلہ دیش مشاورت عبد المبین عطاری نے شرکاء میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مختلف امور پرگفتگو کی۔سیشن کے اختتام پردعا کاسلسلہ ہوا اور نگران راج شاہی ڈویژن نے صلوة وسلام پڑھا ۔

بعدِ سیشن رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے بزنس کمیونٹی کے عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت عام کرنے و دینی کام کرنے اور اپنے گھر والوں کی اصلاح کے لئے کوشش کرتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ کے مضافاتی  علاقے CYRILDENE میں قائم جامع مسجد فیضانِ زم زم میں UK کے مفتی شمس الہدیٰ مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ تشریف لائے جہاں ذمہ داران نے اُن کا استقبال کیا۔

معلومات کے مطابق فیضانِ زم زم مسجد میں ہی ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی شمس الہدیٰ مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حقوق العباد کے متعلق وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں سیشن میں شریک تمام عاشقانِ رسول نے مفتی شمس الہدیٰ مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مختلف انداز میں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز برمنگھم سٹی یونیورسٹی UK میں اسٹوڈنٹس کے لئے ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وقت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے شیڈول کے ساتھ وقت کی منصوبہ بندی کرنے، اپنے کاموں کو ترجیح دینے، اہداف کا تعین کرنے، اس کے مطابق کام سونپنے اور دیگر اہم موضوعات پر اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اس طرح کی باقاعدہ تقریبات کے انعقاد پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے  دنوں ممباسا کے شہر کینیا میں ماہ رمضان میں 12دینی کاموں کو کرنے کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن حاجی امین عطاری (مدنی قافلہ) نے رمضان المبارک میں اعتکاف اور نمازِ تراویح ادا کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12دینی کام کرنے کے تعلق سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ترکیہ آئے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کی مقامی ذمہ داران کے ہمراہ  انقرہ شہر میں ترکش پارلیمنٹ کے ممبر محمد کپلان سے ملاقات ہوئی۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے محمد کپلان سے گفتگو کے دوران عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوتِ اسلامی کے بارے میں بریفنگ دی نیز دینی و فلاحی کاموں کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جس کو انہوں نے خوب سراہا۔

آخر میں نگرانِ شوریٰ نے محمد کپلان کو دعوتِ اسلامی کی کتابیں تحفے میں پیش کیں اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

استنبول سٹی، ترکیہ کے علاقے سلطان غازی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےعرب عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلای کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے مشکلات و پریشانی کے مواقع پر صبر کر کے اجر حاصل کرنے کی ترغیب دلائی جس کا مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عربی زبان میں خلاصہ بیان کیا۔

نگران شوری نے بیان کے دوران عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےبالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے استنبول، ترکیہ کے علاقے سلطان غازی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان سے آئے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کی آمد ہوئی۔

ا س موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ فیضانِ مدینہ میں واقع مدرسۃ المدینہ بوائز کی برانچ کا وزٹ کیا اور وہاں موجود شام سے آئے ہوئےبچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

نگرانِ شوریٰ نے حلقے کے دوران بچوں کی تربیت کرتے ہوئے مختلف امور پر گفتگو کی نیز بچوں کو حافظِ قراٰن، عالمِ باعمل اور مفتیِ اسلام بنانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ترکیہ کے سٹی Adana میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول اور نگرانِ ریجن و دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعت شریف کے بعد ترکیہ دورے پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں انہوں نے شرکا کو اللہ پاک کے آخری نبی محمدِ عَرَبی صلی اللہ علیہ و سلم کے پسندیدہ کاموں کو کرنے کا ذہن دیا نیز نمازوں کی پابندی کرنے ، قراٰنِ کریم کی تلاوت کرنے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنےکی ترغیب دلائی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کا عربی زبان میں خلاصہ بیان کیا جبکہ نگرانِ شوریٰ نے اختتامی دعا کروائی اور تمام عاشقانِ رسول کے ہمراہ صلوٰۃ و سلام پڑھا ۔بعدازاں عاشقانِ رسول نے نگرانِ شوریٰ سے ملاقات کی ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)